پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں 70 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اعجازالحق

امریکہ میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والی سبیکا کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے، سبیکا شیخ کے گھرمیڈیا سے بات چیت

پیر 21 مئی 2018 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے رہنما اعجاز الحق نے کہاہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلا ف جنگ میں 70 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے امریکہ میں دہشت گردی کا نشانہ بنے والی سبیکا کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو سبیکا کے گھر گلشن اقبال میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے پوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت افسوس ناک واقعہ ہے جو پورے پاکستان کو سوگوار کر دیا ہے ایک ایک آنکھ اشکبار ہے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ، امریکا میں بھی بے شمار پاکستانی دہشت گردی کا نشانہ بن گئے ہے دہشت گردی کہ لعنت کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ میری جب سبیکا کے والد سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ سبیکا ایک بہادر بچی تھی اور اس کا ایک شوق تھا اچھی تریم حاصل۔

(جاری ہے)

کروں اور ملک کان روش کروں ،انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم کو مل کر اس دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے۔ اس موقع پر سبیکا کے گھر امریکی قونصل جنرل بھی تعزیت کے لیئے پہنچے، جس پر سیکیوریٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے تھے اور میڈیا کو بھی کوریج سے روک دیا گیا تھا۔