Live Updates

الیکشن قریب آتے ہی سب پارٹیوں بلخصوص مسلم لیگ ن کو سندھ کی حالت زار پر رونا آجاتا ہے، وقار مہدی

مسلم لیگ ن اقتدار میں ہوتے ہوئے انہیں سندھ سمیت دیگر صوبوں کے حقوق اور اس کا حق یاد نہیں آتا،سیکرٹری پیپلزپارٹی سندھ

پیر 21 مئی 2018 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں کہ الیکشن قریب آتے ہی سب پارٹیوں بلخصوص مسلم لیگ ن کو سندھ کی حالت زار پر رونا آجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3دہائیوں سے پاکستان میں سیاست کرنے والی مسلم لیگ ن آج بھی زبانی اور تفریق کی سیاست پر گامزن ہے اور اقتدار میں ہوتے ہوئے انہیں سندھ سمیت دیگر صوبوں کے حقوق اور اس کا حق یاد نہیں آتا اور اقتدار کے جانے سے قبل انہیں صوبوں کی مظلومیت یاد آجاتی ہے اور ووٹوں کی طاقت انہیں دوبارہ صوبوں کی جانب کھینچ لاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی منافقانہ سیاست اور مکاری والی چالیں پاکستان کی باشعور عوام جان چکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن صوبوں کو ہمدردی جتانے کے بجائے عوام کو یہ بتائیں کہ 18ترمیم کے باوجود مسلم لیگ ن نے صوبوں کو کتنے اختیارات اور ان کا حق دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شوباز صدر شہباز شریف جنہیں آج کل سندھ یاد آرہا ہے اور سندھ کی ترقی ہضم نہیں ہورہی محض میڈیا پر ترقی کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلخصوص پورا پاکستان جانتا ہے کہ پنجاب میں تعلیم اور صحت پر کتنا کام کیا گیا آج بھی ایک مریض کو ٹیسٹ کروانے کیلئے 3سے 7ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے اور یہ ترقی کے دعوے محض کاغذی ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات