Live Updates

پی ٹی آئی کی ہر معاملے پر ہمیشہ ایک ہی منطق رہی ہے کہ "میں نہ مانوں"، عاجردھامرہ

سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے الزام بازی کرنا فواد چودھری کا پرانا وطیرہ ہے،چودھری ذکا اشرف پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی اور بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے چکے ہیں، ترجمان پیپلزپارٹی سندھ

پیر 21 مئی 2018 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے چودھری ذکا اشرف کا نام نگران وزیراعظم کے لیئے تجویز کرنے پر تحریک انصاف کے فواد چودھری کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ہر معاملے پر ہمیشہ ایک ہی منطق رہی ہے کہ "میں نہ مانوں"۔ اپنے بیان میں پی پی پی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیئے الزام بازی کرنا فواد چودھری کا پرانا وطیرہ ہے۔

انہوں نے نشاندھی کرتے ہوئے کہا کہ چودھری ذکا اشرف پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی اور بنیادی رکنیت سے بھی استعفی دے چکے ہیں۔ عاجز دھامراہ نے مزید کہا کہ کیا ماضی میں پی پی پی کا حصہ رہنے والے کسی بھی شخص کو زندہ رہنے کا بھی حق نہیں ہی انہوں نے کہا کہ فواد چودھری بھی ماضی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کا حصہ رہے ہیں، لیکن وہ خود پارٹی تبدیل کرنے کے بعد اپنے آپکو تمام عہدوں کے لیئے تو حق بجانب سمجھتے ہیں، لیکن دوسروں کو یہ حق دینے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

عاجز دھامراہ نے کہا کہ فواد چودھری اور ان کی جماعت سیاست و معاشرے میں انتشار و نفاق پھیلانے کے بجائے حقیقت پسندانہ اور ہم آھنگی کو پروان چڑھانے والا موقف اور پالیسیاں اختیار کرنا چاہیئے کیوں کہ ہر بات پر میں نہ مانوں سے قوم کو کوئی خدمت ممکن نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات