محکمہ بلدیات کو کرپٹ افسران سے پاک کروایا جائے گا ، سیکریٹری بلدیات

جو ملازمین کارپوریشنوں کے ملازم ہیں انکے خلاف کاروائی بھی وہی کارپوریشن کرے گی

پیر 21 مئی 2018 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) سیکریٹری بلدیات محمد رمضان اعوان نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کو کرپٹ افسران سے پاک کروایا جائے گا ۔لیکن محکمہ بلدیات میں ایجنسوں کی بے جا مداخلت سے مزید مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔جو ملازمین کارپوریشنوں کے ملازم ہیں انکے خلاف کاروائی بھی وہی کارپوریشن کرے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے صدر سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت،ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ ،غلام محمد قریشی ،راجہ عاصم شہزاد اور دیگر پر مشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اکرم راجپوت نے کہا کہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ڈائریکٹر لینڈ نے اپنی سروس بک میں 9سال عمر کم کرے ہیر پھیر کیا ہے ۔انکے خلاف عدالت میں بھی مقدمہ زیر سماعت ہے ۔محکمہ بلدیات بھی اس سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں کررہا ہے یونینز کی شکایات پر توجہ نہ دینے سے شکایات بڑھ رہی ہیں اور معاملہ نیب تک پہنچ گیا ہے یہیں کاروائی کردی جاتی تو معاملہ نیب تک نہ جاتا ۔سیکریٹری بلدیات نے اس سلسلے میں حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سے رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :