ْجماعت اسلامی خواتین کی ناظمہ اسماء سفیر کی سبیکا شیخ کی والدہ سے ملاقات و اظہار ِ تعزیت

پیر 21 مئی 2018 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے امریکہ کی گن شوٹنگ میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کے گھر جا کر والدہ اور اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ اس موقع پر بچی کی والدہ فرح نے بتایا کہ سبیکا انتہائی ہونہار اور وطن سے محبت کرنے والی طالبہ تھی ۔انتقال کے وقت بھی وہ روزے سے تھی ۔

بے شمار امنگوں اور جذبوں کے ساتھ ہم نے اسے یہاں سے بھیجا تھا ۔

(جاری ہے)

اگر سبیکا کی وجہ سے امریکی معاشرے میں اسلحہ رکھنے پر پا بندی لگ جائے تو ہزاروں والدین اپنے بچوں کو محفوظ تصور کریںگے ۔اسماء سفیر نے کہا کہ ترقی یافتہ معاشروں میںاس طرح کا رجحان خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ کا شاخسانہ ہے ۔ سنگل پیرنٹس بچے فرسٹریشن کا شکا ر ہو کر اس طرح کے اقدامات کرتے ہیں۔ ان سے بات کرنے والا اور ان کے جذبات کو شیئر کرنے والا کوئی نہیں ہوتا ۔اسماء سفیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی معصوم طالبہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ۔ والدین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطافرمائے۔