واٹربورڈ کے ملازمین کو عوامی اور بلدیاتی نمائندوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، چیئرمین واٹر بورڈ یونین

ملازمین کی عزت نفس کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔یونائٹیڈ ورکرز یونین ملازمین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی

پیر مئی 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائٹیڈ ورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم ،صدر پنھل خان مگسی ،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنے ملازمین کو عوامی اور بلدیاتی نمائندوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ۔جس سے آئے دن لڑائی جھگڑے ،گالم وگلوچ کے واقعات پیش آنے سے ملازمین کی عزت نفس مجروع ہورہی ہے ۔

واٹر کمیشن میں افسران کی جانیوالی شکایات پر تبادلے نچلے اسٹاف کرکے افسران کو بچایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

زبردستی اضافی ڈیوٹیاں اور چھٹی والے ایام میں انجام دی جانے والی ڈیوٹیوں کا اضافی معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جارہا ہے ۔جس سے ملازمین میں بے چینہ پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی عزت نفس کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور کسی صورف یونائٹیڈ ورکرز یونین ملازمین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی ۔اس سلسلے میں یونین انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔انہوں نے چیئرمین واٹر بورڈ اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ کے ملازمین کی عزت نفس کی بحالی کے اقدامات کیے جائیں بصورت دیگر ملازمین انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔