ٹھٹھہ کی شاہ لطیف کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،8 کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے، مکین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار مدد کو پکارتے رہے

پیر مئی 22:18

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ٹھٹھہ کی شاہ لطیف کالونی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔8 کچے مکان جل کر خاکستر ہوگئے۔ مکین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار مدد کو پکارتے رہے۔

(جاری ہے)

ٹھٹھ کی مکلی سوسائٹی سے متصل شاہ لطیف کالونی علی مراد درس گوٹھ مکلی کے قریب مقامی یاروجمن،لونگ ٹھارو کھوں بیواہ مسمات سومر زوجہ مرحوم اسماعیل مسمات مری زوجہ محمد اسماعیل ملاح اور دیگر کے گھر مکمل جل کر خاکستر ہوگئے اور گھروں میں رکھا سامان بھی جل گیا۔

اس دوران مکیں مدد کو پکارتے رہے لیکن کوئی پرسان حال نہ ہوا۔ ناہی فائر بریگیڈ اور اس کا عملہ جلوہ افروز ہوا ۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے کے تحت آگ پر قابو پالیا۔ لیکن مکین خالی ہاتھ سر پر ملتے رہ گئے۔ واضح رہے کہ ماہ صیام اور گرمی شدت میں اضافہ اور الیکشن کا موسم قریب آتے ہی سندھ بھر میں آگ لگنے کے واقعات میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے جس پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :