رمضان شریف اور شدید گرمی میں تربوز کی فروخت میں اضافہ ہوگیا

پیر 21 مئی 2018 22:20

تلہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) رمضان شریف اور شدید گرمی میں تربوز کی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔ منافع خور بیوپاریوں نے رمضان شریف اور گرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تربوزوں کے نرخ میں بھی دس روپیہ فی کلو تک اضافہ کر لیا۔ اس وقت شہر میں تربوزے چالیس روپہ فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تلہار کے شہریوں کاشف زیدی،بابو راٹھوڑ،علن ملاح،یعقوب کہوسہ اور دیگر نے کہا ہے کہ تربوز واحد فروٹ ہے جو ہر طبقے کے لوگ خرید کر سکتے ہیںلیکن تلہار کے منافہ خور فروٹ فروشوں نے اپنی مرضی کے نرخ مقرر کر کے غریب طبقے کو تربوز کی خریداری سے دور کردیاہے۔ شہریوں نے ضلع انتظامیہ بدین سے منافع خور فروٹ فروشوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :