روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کر دی گئی

پیر 21 مئی 2018 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق پیر کو روات 500 کے وی گرڈ اسٹیشن میں دو مرتبہ فنی خرابی کی وجہ سے بجلی کی فراہمی کا سلسلہ معطل ہوا جس کے بعد فوری طور پر بجلی کی بحالی کے لئے کام شروع کر دیا گیا اور دن تقریباً 2 بجے دوبارہ پیدا ہونے والی فنی خرابی کو دور کر کے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :