اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ پرویز خٹک کے منہ پر طمانچہ ہے ،ْاکرم درانی

پیر 21 مئی 2018 22:36

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ پرویز خٹک کے منہ پر طمانچہ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میوہ خیل ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی کی88کے نامزد اُمیدوار زاہد خان درانی ناصر گل خان سمیت دیگر بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ قوم عام انتخابات میں ناچ گانوں اور تبدیلی کے نام پر خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکہ دینے والو ں کو مسترد کردینگے بنوں کے عوام اس بار پارٹیاں بدل کر نئے نشان کے ساتھ میدان میں آنے والے کو ایک بار پھر عبرتناک شکست دینگے کیونکہ جو لوگ پارٹیاں بدلنے کا ماہر ہوں وہ قوم کیلئے کچھ نہیں کرسکتا قوم ان سے پوچھے کہ ایک بار وہ ایم این اے رہ چکا ہے انہوں نے بنوں کیلئے کون سا تیر مارا ہے لیکن اُن کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ محالفین کو بلدیاتی انتخابات کیلئے عام انتخابات میں بھی حیران وپریشان کرینگے اور بھرپور انداز سے کامیاب حاصل کرکے اُن کو سیاسی میدان سے آئوٹ کردینگے ۔

۔