وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کرلی

پیر 21 مئی 2018 22:36

کاراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کرلی۔الیکشن کمیشن کے مطابق نکولاس مادورو 67.7 فیصد ووٹ حاصل کرکے 6 سال کے لیے وینز ویلا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ،ْمادورو کے حریف ہنری فالکن نے 21.2 فیصد ووٹ لیے۔ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی شرح 46.1 فیصد رہی۔ نکولاس مادورو کو 58 لاکھ جب کہ ہنری فالکن کو 18 لاکھ ووٹ ملے۔

(جاری ہے)

عالمی مبصرین نے انتخابی نتائج کو متنازع قرار دے کر مسترد کردیا ،ْ اپوزیشن نے بھی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا اور دوبارہ انتخاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد دی ڈیموکریٹک یونیٹی راؤنڈ ٹیبل نے احتجاج کرتے ہوئے ووٹرز سے انتخابات میں بائیکاٹ کی اپیل کی۔ادھر الیکشن میں فتح کے بعد حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے نکولاس مادورو نے کہا کہ تاریخی اور حسین فتح کا دن ہے، مخالفین نے مجھے کمتر سمجھا تھا، اس سے پہلے کوئی امیدوار الیکشن میں 68 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔