ہاکی کی قسمت بدلنے کیلئے مزید 2 غیرملکی کوچز کا تقرر

ڈچ شارٹ کارنر اسپیشلسٹ بریم لومنز پاکستانیوں کو پینالٹی کارنر سکھائیں گے

پیر 21 مئی 2018 22:36

ہاکی کی قسمت بدلنے کیلئے مزید 2 غیرملکی کوچز کا تقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کی پرفارمنس میں بہتری لانے کیلئے مزید دو غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرتے ہوئے پینالٹی کارنر اور گول کیپنگ کوچز کا تقرر کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے کچھ عرصہ قبل ہالینڈ کے رولینٹ اولٹمنز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور اب کوچ کے مشور سے مزید دو کوچز کا تقرر کردیا گیا ہے۔

فیڈریشن نے گزشتہ دنوں اسپورٹس بورڈ سے غیر ملکی ہیڈ کوچ کو تنخواہ دینے کیلئے 35 لاکھ روپے مانگے اور اس ابتر صورتحال میں ہیڈ کوچ نے خود پینالٹی کارنر اور گول کیپنگ کوچ کا تقرر کردیا۔ڈچ شارٹ کارنر اسپیشلسٹ بریم لومنز پاکستانیوں کو پینالٹی کارنر سکھائیں گے جبکہ ڈینس فینڈر گول کیپرز کو ٹریننگ دیں گے اور دونوں کوچز قومی ٹیم کو ہالینڈ میں جوائن کریں گے تاہم یہ معمہ ابھی تک حل طلب ہے کہ ان کوچز کو تنخواہیں کس طرح ادا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے کے باوجود ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں فتح کے صرف 5فیصد امکانات ہیں۔پاکستان ٹیم چیمپیئنز چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے جلد ہالینڈ روانہ ہو گی اور وہاں قومی ٹیم کا طویل کیمپ بھی لگے گا۔ چمپئنز ٹرافی سے پہلے قومی ٹیم آسٹریا سے تین میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :