پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون کی قومی تائیکوانڈو ٹیم کو مبارکباد

پیر 21 مئی 2018 22:45

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون کی قومی تائیکوانڈو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون نے قومی تائیکوانڈو ٹیم کے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپئن شپ میں چار میڈلز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے بڑی فخر کی بات ہے کہ چمپئن شپ میں ہمارے چار کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور چاروں نے میڈلز حاصل کئے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں شامل عالمگیر نے 58 کلوگرام اور وقار نے 87 کلوگرام میں سونے کے تمغے جبکہ عدنان نے 68 کلوگرام میں چاندی اور رفیع اللہ نے کاتا میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :