ْکراچی ،شام، غزہ، بیت المقدس اورکشمیر میں خون مسلم پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے،محمد اسلام

پیر 21 مئی 2018 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) شام، غزہ، بیت المقدس اورکشمیر میں خون مسلم پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔امت مسلمہ پر طاغوتی قوتیں چاروںطرف سے حملہ آور ہیں۔بزدل حکمرانو نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔روزہ انسان میں تزکیہ پیدا کرتا ہے۔رمضان نے امت میں بیداری کی لہر پیدا کر دی ہے۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر محمد اسلام نے جماعت اسلامی شاہ لطیف زون کے تحت شاہ لطیف ٹائون منگل بازار گراونڈ میں عوامی دعوت افطار کے پروگرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع بن قاسم مفتی ضیاء الرحمان فارقی،امیر جماعت اسلامی زون شاہ لطیف ٹائون قدر گل،سیکریٹری خواج تنولی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔محمد اسلام نے کہا کہ رمضان رحمتوں برکتوں کامہینہ ہے۔

(جاری ہے)

رمضان میں اللہ کا قرب حاصل کیا جائے اور جنت کے حصول کیلئے بھرپور طریقے سے محنت کی جائے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں نے قوم کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ۔

۰۷ سال سے پاکستان کو دونوں ہاتھوں لوٹا گیا ہے۔دیانت دار قیادت ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔متحدہ مجلس عمل کے قیام سے اسلام دشمن قوتوں پر لرزاں طاری ہو گیا ہے ۔مجلس عمل پورے پاکستان سے آئندہ انتخاب میںبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور ہم اس ملک میں مدینے والا نظام قائم کرینگے۔مفتی ضیاء الرحمان فاروقی نے کہا کہ رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے۔

رمضان کی فضیلتوں برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے اور قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط بنایا جائے۔امیر زون قدر گل نے کہا کہ شاہ لطیف ٹائون ودیگر اردگرد کی بستیوں میں چوری ڈکیتی رہزنی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔جرائم پیشہ عناصر ایک بار پھر سرگرم ہو رہے ہیں۔عوام کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو جماعت اسلامی سخت احتجاج کرے گی اور ہم عوام کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کرینگے۔ /