Live Updates

پیپلز پارٹی کو چھوڑا تو آصف زرداری نے میری منتیں کیں،شاہ محمود قریشی

وزارت خارجہ کاعہدہ اس وقت چھوڑا جب پیپلز پارٹی کاطوطی بول رہاتھا،رہنما تحریک انصاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 21:02

پیپلز پارٹی کو چھوڑا تو آصف زرداری نے میری منتیں کیں،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :وزارت خارجہ چھوڑی تو سابق صدر آ صف زرداری نے کییا کہا،تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک عرصے بعد خاموشی توڑ ی۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑا تو آصف زرداری نے میری منتیں کیں۔انکا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کاعہدہ اس وقت چھوڑا جب پیپلز پارٹی کاطوطی بول رہاتھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اپنے ہی پرانے ساتھی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو سے الجھ پڑے۔مولا بخش چانڈیو نے تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی پر تنقید کی تو شاہ محمود قریشی نے بھی خاموشی توڑ دی ۔دونوں رہنما نجی ٹی وی پر ٹاک شو میں بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو چھوڑا تو آصف زرداری نے میری منتیں کیں۔

وزارت خارجہ کاعہدہ اس وقت چھوڑا جب پیپلز پارٹی کاطوطی بول رہاتھا۔بینظیر کی شہادت کو دعا دیں کہ پیپلزپارٹی کو حکومت ملی۔پیپلزپارٹی اب سمٹ کر اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی ہے۔اپنی حریف جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن صرف پنجاب تک محدود رہ گئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اب سکڑ کر اندرون سندھ کی پارٹی بن گئی ہے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش کا کہنا تھا کہ پہلے نجومیوں نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے کی امید دلا ئی اور اب نجومی کہتے ہیں کہ عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں۔مجھے نہیں یقین کہ آیندہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا لب و لہجہ ،تدبر اور برداشت وزیراعظم جیسا نہیں ہے۔اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہمنظوروٹو پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پرالیکشن نہیں لڑیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات