راولپنڈی میں گرمی کے ستائی3 نوجوان نہانے کے دوران ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے

پیر 21 مئی 2018 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) راولپنڈی میں گرمی کے ستائی3 نوجوان نہانے کے دوران ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے اطلاعات کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے ڈی ایچ اے 4 میں دو نوجوان نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے کھڑے پانی میں چھلانگ لگانے سے دونوں نوجوان پانی کے اندر مٹی میں پھنس گئے تاہم ریسکیوٹیموں نے عدنان اور زیب کی لاشیں ورثا کے حوالیکر دی ہیں جبکہ لواحقین نے قانونی کاروائی سے انکارکر دیا ادھر گوجرخان کے علاقہ دریالہ خاکی کے مقامی ڈیم میںجواں سال راجہ علی نہاتے ہوئے ڈوب کر جاںبحق ہو گیامتوفی راجہ توصیف کا بھانجا اور راجہ ابرار کا بیٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :