کوئٹہ، حکومتی دعوئوں کے برعکس بجلی کی لوڈ شیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری

عبادت کے دوران عوام ازیتناک صورتحال سے دوچار ، چور تاریکی کا فائدہ اٹھا کر تھکتے شہریوں کی جیب صاف کر کے فرار ہونے میں کامیاب

پیر مئی 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خان مرکز سے جاری کیا گیا بیان میں کیسکو واپڈا کے اعلیٰ حکام کی توجہ مبذول کر اتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کچلاک بازار اور گردنواح میں اوقات ، عبادت، تراویح کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے عبادت کے دوران عوام ازیتناک صورتحال سے دوچار ہے اور حکومتی دعوئوں کی نفی ہو رہی ہے جو بار بار دوران تراویح لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر تے نہیں تھکتے لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چور،، ڈکیت بھی تاریکی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے باآسانی سے چوری ڈکتی کر تے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو جا تے ہیں پارٹی اپنے محبوب عوام کی اس برحق مطالبہ پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتی بلکہ اپنے محبوب عوام کا ساتھ دیتے ہوئے کیسکو کے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کر تی ہے کہ مذکورہ علاقے اور عوام کو لوڈ شیڈنگ کی عذاب سے نجات دلا ئی جائے تاکہ اس بابرکت ماہ صیام میں مسجدوں میں عبادات ، تراویح متاثر نہ ہوں ورنہ پارٹی اپنے محبوب کی تائید وحمایت سے بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔