راولپنڈی،ماتحت عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں3 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے

پیر 21 مئی 2018 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) راولپنڈی کی مختلف ماتحت عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں3 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیںگزشتہ روز ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز نے تھانہ آر اے بازار میں درج منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم الطاف خان کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکہ پر منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرانے 1200 سو گرام چرس برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم رحیم اللہ کی ضمانت 1لاکھ روپے اورایک ضامن پر منظور کر لی جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے 1100 سو گرام چرس برآمدگی کیس میں نامزد ملزم شفیق کی ضمانت بھی1 لاکھ روپے کے مچلکہ اور ایک ضامن پر منظور کر تے ہوئے رہائی کاحکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :