راولپنڈی ، صابرہ بی بی قتل کیس ، وکیل استغاثہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت 24مئی تک ملتوی

پیر مئی 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت وکیل استغاثہ کی عدم حاضری کے باعث سماعت 24مئی تک ملتوی کردی،گزشتہ روز دوران سماعت مدعی مقدمہ راجہ یعقوب کے وکیل چوہدری ظہور حسین ایڈووکیٹ بیمار ی کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی،مقدمہ میں نامزد ملزمان امتیاز عرف تاجی کھوکھر، فرخ کھوکھر ، عمر کھوکھر وغیرہ کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے صابرہ بی بی نامی خاتون کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ امتیاز عرف تاجی کھوکھر میڈیکل گراونڈ پر ضمانت پر ہے۔