حکمران غلامیاں چھوڑ دیں وطن عزیز کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے،سیف اللہ خالد

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارت سرکار طاقت کے بل بوتے پر نہیں دبا سکتا،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،صدر ملی مسلم لیگ

پیر مئی 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ حکمران غلامیاں چھوڑ دیں وطن عزیز کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بھارت سرکار طاقت کے بل بوتے پر نہیں دبا سکتا۔کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔عدالتوں سے نااہل ہونے والوںکی سیاست کا سورج غروب ہونے والا ہے۔۔پاکستان لاالہ الااللہ کے نام پر بنااور اسی نام سے ملک بچائیں گے۔

صادق و امین قیادت ہی ملک کو کرپشن سے پاک کر سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیدیاں روڈ پر افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیف اللہ خالد نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لئے کشمیر کی آزادی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔یو این کی قرارداروں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کے لئے بھر پور ساتھ اور ان کی تحریک کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسوقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سید علی گیلانی،،یاسین ملک،سیدہ آسیہ اندرابی کے ساتھ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو کھڑا نہیں کر لیتے۔کشمیر کی آزادی پاکستان کے پانیوں کی آزادی اور تکمیل پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست میں ہم نے بھر پور کردار ادا کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔ایسے لوگوں کے عزائم کو نکیل ڈالنی ہے جو پاکستان میں ہم سے ووٹ لیتے ہیں اور غلامی دشمن کی کرتے ہیں۔

پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ جڑے سیاسی مہروں کو سیاست سے باہر نکال پھینکیں گے۔یہ نظریہ پاکستان کی جنگ ہے۔ہم نے دشمنوں کے راستے میں کھڑا ہونا ہے اور ان کی ہر سازش،یلغار کا طاقت و قوت سے مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان بنایا تھا برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم کا ساتھ دیا تھا اسوقت جو سازشیں تھیں آج بھی وہی ہو رہی ہیں۔ہماری دعوت کسی فرقے،پارٹی،مسلک کی دعوت نہیں ،ہم نظریہ پاکستان پر سب کو متحد کریں گے۔۔پاکستان کو پاکستان کی بنیاد پر بچانا ہے اور دنیا میں بلند ترین مقام دلوانا ہے۔