نیا ناظم آباد رمضان کپ‘رمیز راجہ جونیئرنے نیشنل بینک کو مسلسل دوسری کامیابی دلادی

پیر 21 مئی 2018 22:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) نیشنل بینک کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ دوسرے میچ میں بھی جاری رہا جب انہوں نے دفاعی چمپئن سوئی نادرن گیس کو 6وکٹوں کی ہزیمت سے دوچار کرکے پانچویں نیا ناظم آباد رمضان کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو روشن کرلیا ۔ رمیز راجہ نے 42گیندوں پر 60رنز میں 4چوکے اور 3چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردا ر ادا کیا۔

انہیں سابق ٹیسٹ ایمپائر سلیم بدر نے مین آف د ی میچ ایوارڈ دیا۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر احمد بھی اس وقع پر موجود تھے۔ اسٹیٹ بینک نے برائٹو پینٹس کو8وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 8چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 80رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

(آج) منگل کو سوئی سدرن گیس کا سامنا برائٹو پینٹس سے ہوگا۔

نیا ناظم آباد کے لوائی اسٹیڈیم پر گروپ ’بی‘ میں کھیلے گئے میچ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنزلمیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 163رنز اسکور بک میں درج کرائے۔ نیشنل بینک نے جوابی اننگز میں مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں پر 19.1 اوورز میں حاصل کیا جب 166رنز اسکور بورڈ پر لگائے گئے۔ رمیز راجہ جونیئر نے 60رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ نوید یاسین کے ہمراہ تیسری وکٹ پر 88رنز بھی جوڑے۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں اسٹیٹ بینک کے خلاف برائٹو پینٹس نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر 169رنز کا ٹوٹل اپنے نام کیا۔ اسٹیٹ بینک کی جوابی اننگز 18.3اوورز میں اختتام پذیر ہوگئی جب 2وکٹوں پر 171رنز جوڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :