انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے فرسٹ ویمن بینک کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 21 مئی 2018 22:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان نے فرسٹ ویمن بینک کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت آئی کیپ کی رکن چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ خواتین کو گھر بیٹھے کام کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔اس معاہدے پر صدر آئی کیپ ریاض اے رحمان چامڈیا اور صدر فرسٹ ویمن بینک طاہرہ رضا نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرپرسن سی اے ویمن کمیٹی آئی کیپ حنا عثمانی، چیف آپریٹنگ آفیسر آئی کیپ عبدالمالک اور بینک کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔یہ تقریب آئی کیپ ہاؤس کراچی میں گزشتہ روز منعقد ہوئی۔اس معاہدے بینک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ خواتین کی پیشہ وارانہ خدمات سے فائدہ اٹھائے گا اس کے ساتھ آئی کیپ فرسٹ ویمن بینک کی شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعے اپنی رسائی بڑھائے گا اور بینک کو بھی نئے پیشہ ور کلائنٹس بنانے میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔آئی کیپ کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے بعد خواتین ممبرز و طالبات کے لیے قرض اسکیم، ان کی بطور منیجر اور لیڈر استعداد بڑھانے سمیت کام کرنے کے بہتر ماحول کی فراہمی جیسے اقدامات کے لیے بھی دونوں ادارے مل کر کوششیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :