سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 16.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئیں

پیر 21 مئی 2018 22:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے دس ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 16.5 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی گئی ہیں جو کسی بھی مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ ترسیلات زر ہیں۔ترسیلات زر کی وصولیوں کی موجودہ شرح اگر برقرار رہی تومالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 19.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں جبکہ مالی سال 2016ء کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 19.9 ارب ڈالر پاکستان بھیجے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران برآمدات 24 ارب ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے اس طرح ترسیلات زر مجموعی ملکی برآمدات کے 80فیصد کے مساوی پہنچنے کا امکان ہے۔ برآمدات کے فروغ اور ترسیلات زر کی وصولیوں میں اضافہ ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :