جامعہ اردو کا سمیسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پیر 21 مئی 2018 22:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی نے بیچلر اور ماسٹر پروگرام2018 (صبح و شام) کی سمسٹر فیس جمع کرانے کی تاریخ میں31 مئی2018ء تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد فیس جمع نہیں ہوگی اور نہ ہی طلباء کو امتحان میں شریک ہونے کی اجازت ہوگی۔