دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے صوبے کا امن برباد کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں، ہمارے سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائیاں دشمن کیلئے لوہے کے چنے ثابت ہورہے ہیں ، محمدبلال خان کاکڑ

پیر مئی 22:56

کوئٹہ۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمدبلال خان کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے صوبے کا امن برباد کرنے کی سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔ مگر ہمارے سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائیاں دشمن کیلئے لوہے کے چنے ثابت ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ادارے اپنا کام احسن طور پر نبھا رہے ہیں اور صوبے کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات کررہے ہیں صوبائی حکومت نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری اور امن کے فروغ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے دشمن کے خلاف ہماری فورسز صف آراہ ہیں سکیورٹی اداروں کے اہلکار اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اور ان کا یہ عمل قابل تحسین ہے اور ملک و ملت پر شہیدوں کا قرض ہے ان ہی کی قربانیوں سے ہم امن کی فضا میں بیٹھے ہیں حکومت کے ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں اور تعاون کریں ۔