لورالائی میں چودہ سالہ نوجوان تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 21 مئی 2018 22:56

لورالائی۔21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) لورالائی کے علاقے میں چودہ سالہ نوجوان کٹوی کیمپ کے قریب پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پیر کو لو ر ا لا ئی سے 3 کلومیٹر دور کٹوی مہاجر کیمپ کے قریب روڈ کے کنارے تالاب میں ایک چودہ سالہ نوجوان جعفر ولد محمد ایوب ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کر لاش لورالائی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :