منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان کی شہید کرنل سہیل عابد کے لواحقین سے تعزیت

شہید کرنل عابد قوم کے بہادر سپوت تھے ، ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا،چوہدری عبدالغفور خان

پیر 21 مئی 2018 22:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم چوہدری عبدالغفور خان نے کہا ہے کہ شہید کرنل سہیل عابد قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے یہ بات کرنل سہیل عابد شہید آبائی گائوں بھوبری میں فاتحہ خوانی کے بعد کہی۔ چوہدری عبدالغفور نے شہید کے لواحقین سے تعزیت اور ان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا آپ بیٹا قوم کا محسن ہے پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری عبدالغفور نے کہا کہ کرنل شہیل قوم کے بہادر سپوت تھے جنہوں نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے نفرت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ چوہدری عبدالغفور قبرستان بھی گئے اور کرنل سہیل شہید کی قبرپر پھولوںکی چادر چڑھائی اور فاتحہ بھی پڑھی۔

متعلقہ عنوان :