کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کے لیے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گیا

پیر مئی 23:02

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) کانگو میں ایبولا وائرس کے انسداد کیلئے ویکسینیشن کا عمل گزشتہ روز پیر سے شروع ہو گیا ہے۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت (WHO) کے سربراہ نے اس ادارے کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جنیوا میں بتائی۔

(جاری ہے)

نجی اور سرکاری کمپنیوں کے گا وی ( GAVI )نامی اشترک عمل کے توسط سے 5,400 ویکسینز ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو پہنچ چکی ہیں جبکہ مزید 4 ہزار عنقریب وہاں پہنچ جائیں گی۔ کانگو کی وزارت صحت کے مطابق اس وسطی افریقی ملک میں اب تک 26 افراد اس جان لیوا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :