سندھ کابینہ نے صوبے میں آبیانہ ختم کرکے اس کی جگہ زرعی اِنکم ٹیکس وصول کرنے اور اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی
چار سے زائد اسلحہ رکھنے پر عائد پابندی ختم کردی گئی ،نجی اسکولوں کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصول کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ناصر حسین
پیر 21 مئی 2018 23:08
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا کہ بعض نجی اسکولز گرمیوں کی تعطیلات میں بھاری فیس وصول کررہے ہیں،کابینہ نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے اسلحہ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب کوئی بھی فرد جتنے چاہے لائسنس اور ہتھیار رکھ سکے گا۔اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کرانے میں دسمبر2018 تک توسیع کردی گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نجی اسکولز کی اضافی فیسوں کو روکنے کے لیے قانو ن سازی کی جارہی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو بجٹ کا بڑا حصہ دیا گیااسی سبب وہاں سماجی شعبے میں ترقی وہاں زیادہ نظر آرہی ہے۔ سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے قیام سے متعلق سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلی کے لیے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی کی تاحال ملاقات نہیں ہوئی ہے اور نگراں وزیر اعلی کے حوالے سے میڈیا میں جو نام لئے جارہے ہیں ان میں سے کوئی بھی مستند نام نہیں ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے وزیرتعلیم، سیکریٹری تعلیم اور دیگر افسران کو تعطیلات کی فیسوں کے معاملے کو جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اضافی فیسوں کے معاملے پر والدین کے ساتھ زیادتی نہ ہو اور ان پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سندھ کابینہ نے زراعت پر آبیانہ ختم کردیا ،آبیانہ کی جگہ زرعی اِنکم ٹیکس وصول کیا جائیگا یہ سندھ کابینہ کا بڑااہم فیصلہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی اِنکم ٹیکس پچاس ایکڑ یا بارہ لاکھ روپے سالانہ آمدن پر وصول کیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
پاکستان، ایران دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے پر متفق
-
آئی ایم ایف اسی ماہ قسط جاری کرسکتا ہے‘ کوئی پلان بی نہیں، وزیر خزانہ
-
’ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں‘
-
بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب، بنی گالہ میں طبی معائنہ
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.