قبضہ مافیا کے سامنے وفاقی پولیس کی بے بس، آئی جی اسلام آباد يے تمام سرکل کے ایس پیز اور ایس ایچ او ز کو جھاڑ پلا دی

قبضہ مافیاکے خلاف گھیراتنگ ، دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم تمام ایس پیز سے ہفتہ وار رپورٹ بھی آئی جی آفس میں جمع کروانے کی ہدایت

پیر 21 مئی 2018 23:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) قبضہ مافیا کے سامنے وفاقی پولیس کی بے بسی سامنے آنے پر آئی جی اسلام آباد تمام سرکل کے ایس پیز اور ایس ایچ او ز کو جھاڑ پلاتے ہوئے قبضہ مافیاکے خلاف گھیراتنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے قبضہ مافیا کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام ایس پیز سے ہفتہ وار رپورٹ بھی آئی جی آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی ۔

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد سلطان اعطم تیموری نے وفاقی دارلحکومت میں آئے دن قبضہ مافیا کی جانب سے غریب اور شریف شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد کے تمام سرکل کے ایس پیز کو حکم دیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے جبکہ آئی جی کے حکم پر قبضہ گروپس کی ابتدائی فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہین ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابقاسلام آباد میں تھانوں کے ریکارڈ کے مطابق 89 افراد کے گروپس ہیں جو سادہ لوھ شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں ۔دوسری طرف آئی جی اسلام آباد نیتمام ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو حکم دیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ۔جبکہ آئی جی اسلام آباد کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ایس پی رورل حصام اقبال نے اپنے سرکل میں قبضہ مافیا کے خلاف دو مقدمات دہشتگردی کے درج کر لئے جن میں ایک گزشتہ روز تھانہ سہالہ میں عاطف حسین نامی شخص کی مدعیت میں سائیں انعام ، خرم شہزاد اور دیگرملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ چند دن قبل تھانہ کورال میں عبدالحمید نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا تھانوں کی سطع پر قبضہ مافیا کے افراد کی پرسنل فائلز تیار کرنے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پرسنلز فائلز میں شامل نام کے افراد کو ہر ماہ تھانوں میں حاضری بھی یقینی بنانے کی تجویزآئی جی اسلام آبادکو دی جائے گی۔۔۔۔۔ -05-18/--375

متعلقہ عنوان :