راولپنڈی،تحریک منہاج القرآن، پانچ روزہ د رس القرآن کل سے نمازفجر 04.30 تا 06.30بجے گرین پیلس ہو ٹل کمیٹی چوک میں شروع ہو گا

پیر مئی 23:08

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دورس عرفان القرآن کل سے بعد از نمازفجر 04.30 تا 06.

(جاری ہے)

30بجے گرین پیلس ہو ٹل کمیٹی چوک میں شروع ہور ہا ہے ، کل پہلی نشست میں علامہ ندیم مظفر اعوا ن رمضان اور رجوع الی اللہ کے موضوع پرلیکچر دیں گے ،دوسری نشست 24مئی کو مقررعلامہ جمیل احمد زاہد موضوع قرآن اور آج کا نوجوان ،تیسری نشست 25مئی کو مقررعلامہ غضنفر حسنین تونسوی موضوع تسبیح کا حقیقی تصور،چوتھی نشست 26 مئی کومقررعلامہ علی اختر اعوان موضوع اسوہ خیرہ النساء اور پانچویں اور آخری نشست 26مئی کو ہوگی جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پردرس قرآن دیں گے ،ان دروس قرآن میں شہر بھر سے سینکڑوں افراد شریک ہوں گے خواتین کیلئے علیحدہ نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔