کوئٹہ، محکمہ خوراک نے ماہ رمضان میں عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لئے پیکج تیار کر لیا

پیر 21 مئی 2018 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) محکمہ خوراک کی جانب سے ماہ رمضان میں عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لئے پیکج تیار کر لیا تاہم حکومت کی جانب سے رمضان پیکج نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے عوام ماہ رمضان میں مذکورہ پیکج سے محروم ہوگئے ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے ماہ رمضان میں عوام کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لئے ایک پیکج تیار کیا تھا کہ فی بوری 22 سو روپے مقرر کی تھی مگر بلوچستان حکومت کی جانب سے اس مرتبہ عوام کو رمضان پیکج نہیں دیا گیا جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت دعویٰ کررہی ہے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا مگر دوسری طرف رمضان پیکج نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے ہمیں آٹا خریدنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :