کوئٹہ،صوبے میں ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کالج اساتذہ کا انتہائی اہم کردار ہے،پروفیسر خالد حسین سیلاچی

اندرون بلوچستان کے مختلف سرکاری کالجز کے اساتذہ و ماہرین تعلیم نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے پروفیسرز کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات خوش آئند ہیں، بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن

پیر 21 مئی 2018 23:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) اندرون بلوچستان کے مختلف سرکاری کالجز کے اساتذہ و ماہرین تعلیم نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے پروفیسرز کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں کالج اساتذہ کا انتہائی اہم کردار ہے وزیراعلیٰ کے اعلانات پر عملدرآمد سے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور وہ زیادہ بہتر طو رپر اپنی تدریسی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔

ان خیالات کااظہار بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن اوستہ محمد یونٹ کے اراکین پروفیسر خالد حسین سیلاچی،پروفیسر قمر عباس، پروفیسر عبیداللہ زہری ،پروفیسر عطاء اللہ مستوئی،پروفیسر امداد حسین ،پروفیسر رزاق ابڑو، گورنمنٹ انٹر کالج ڈھاڈر،پروفیسرشاہنواز راہی، پروفیسر ظفر علی ابڑو،پروفیسر عبدالہادی اور پروفیسر شیرجان عثمانی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبے میں اعلیٰ اور ثانوی تعلیم کے فروغ میں کالج پروفیسرز کا کردار ناقابل فراموش ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے بی پی ایل اے کے مطالبات کی روشنی میں جو اعلانات کئے گئے ہیںوہ انتہائی خوش آئند ہیں ان پر عملدرآمد سے پروفیسربرادری زیادہ تندہی اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض کی بجاآوری کو یقینی بنائیں گے جس کے معیار تعلیم پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :