رمضان بازار وں کی سکیورٹی میں غفلت برداشت نہیںکی جائے گی،ڈی پی او

پیر 21 مئی 2018 23:12

خانیوال۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسررضوان عمر گوندل نے کہا ہے کہ رمضان بازار وں کی سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، رمضان بازاروں میں ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسر اور اہلکار اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور الرٹ ہو کر سرانجام دیں،ان خیالات کا اظہا رانہوں نے رمضان بازارکبیروالا او رخانیوال کے اچانک معائنہ کے دوران سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کیا ،انہوں نے سکیورٹی چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لینے کیساتھ ساتھ ونٹیج پوائنٹ ‘واک تھروگیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کو بھی چیک کیا ،انہوں نے رمضان بازار میں لگائے گئے سٹالوں کا بھی معائنہ کیا اور اشیاء خورونوش کے نرخ ‘معیار اور اوزان کی جانچ پڑتال کی ۔

متعلقہ عنوان :