نیکی کے کام میں اللہ تعالیٰ کی معاونت حاصل ہوتی ہے،کمشنر

پیر مئی 23:15

ڈی جی خان۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن احمد علی کمبوہ نے کہا ہے کہ نیکی کے کام میں اللہ تعالی کی معاونت حاصل ہوتی ہے ، خدمت خلق کو شعار بنایاجائے ، انہوںنے یہ بات منظورالحق میموریل ٹرسٹ آئی ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوںنے کہاکہ طب مسیحائی پیشہ ہے، ٹرسٹ کے ذریعے غریب اور وسائل سے محروم افراد کو بصارت کا تحفہ دیاجائے گا جس کیلئے بورڈ آف ٹرسٹی کو مل جل کر کام کرنا چاہیئے ، ا س موقع پر بورڈ آف ٹرسٹی کی طرف سے کمشنر / چیئرمین احمد علی کمبوہ کو شیلڈ پیش کی گئی ، اجلاس میں لاء آفیسر چودھری محمداکرم کو مستقل لیگل ایڈوائزر کی تعیناتی تک ٹرسٹ کے قانونی معاملات دیکھنے کیلئے ایڈوائزر مقرر کیاگیا، اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین احمد بخش بھاپا ، وائس چیئرمین خان محمد اشرف ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راشد قریشی ، فنانس سیکرٹری عبدالحمید چانڈیہ ، ڈپٹی سیکرٹری فنانس رائو گوہر علی ، جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ ، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر رضیہ مختیار ، جعفر باپا ، ڈاکٹر گل محمد شمسی ، ڈاکٹر عبداللطیف چانڈیہ ، ڈاکٹر قاضی عبدالسبحان طارق ، ڈاکٹر سید محمد اشرف ودیگر اراکین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :