پاکستانی معاشرے کی ابتر ہوتی حالت، شوہر نے نئی نویلی دلہن پر ظلم ڈھانے کی انتہاء کردی

پیر 21 مئی 2018 23:15

پاکستانی معاشرے کی ابتر ہوتی حالت، شوہر نے نئی نویلی دلہن پر ظلم ڈھانے ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) لاڑکانہ کے علاقے ڈکھن کے قریب شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے ڈکھن کے قریب شوہر نے شادی کے 5 روز بعد ہی اپنی بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق سرور لولائی نامی شخص کی نسیم نامی خاتون سے 5 روز قبل شادی ہوئی تھی تاہم شک کی بنیاد پر سرور نے اپنی نئی نویلی دلہن اور ایک نوجوان کو کاروکاری کے الزام میں قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :