خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں مڈٹرم امتحانات کا آغاز ہوگیا

پیر 21 مئی 2018 23:22

رحیم یارخان ۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں مڈٹرم امتحانات برائے سیمسٹر 2018ء کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایگزامینیشن انچارج عفیفہ ادیب، اسسٹنٹ انچارج ایگزمینیشن راؤ نعیم اللہ نے تمام مختلف ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات کو امتحانی ہدایات جاری کردی امتحانات میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹریکل، میکینکل، سول، کمپیوٹر انجینئرنگ ، بیسک سائنسز، بی بی اے آنر کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

امتحانات کا دورانیہ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر اطہر محبوب نے ہدایت کی کہ طلباء و طالبات امتحان کے دوران ڈسپلن کا مظاہرہ کریں اور انہوں نے ویجیلینس کمیٹی کے ممبران انجینئر ڈاکٹر یاسر نیاز، انجینئر ڈاکٹر مبشر گلزار کو ہدایات جاری کردی کہ وہ طلباء و طالبات پر کڑی نگرانی کریں اور یونیورسٹی کے اصول و ضوابط کے مطابق ایگزامینیشن ہال کی نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :