خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں موٹر سائیکل کیلئے قرعہ اندازی کاانعقاد

پیر 21 مئی 2018 23:22

رحیم یارخان ۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں مقامی کمپنی نے موٹر سائیکل کی قرعہ اندازی کاانعقاد کرایا جس میں خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلبا سے قرعہ اندازی کیلئے پرچیاں جمع کی گئی ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی سے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے ایونٹ آرگنائزر انجینئر غیاث محمود کی زیر نگرانی قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔

پروگرام کے اختتام پر قرعہ اندازی میں خواجہ فرید یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم محمد طاہر حسین نے موٹر سائیکل جیت لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پروگرام کے اختتام پر موٹر سائیکل کمپنی، سیمینار کے آرگنائزرز کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :