غیرقانونی طو ر پر ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والے 2دوکاندارگرفتار

پیر 21 مئی 2018 23:22

رحیم یارخان۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) پابندی کے باوجود بغیرلائسنس غیرقانونی طو ر پر ایل پی جی گیس ریفلنگ کرنے والے 2دوکانداروں کو پولیس نے گرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس کوا طلاع ملی کہ اڈا گلمرگ غلہ گودام کے نزدیک 2دوکاندار پابندی کے باوجود بغیرلائسنس غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس ریفلنگ کررہے ہیں جس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر وارث علی نے مطلوبہ جگہ پر چھاپے مارکر ملزمان عباس علی ، عابد علی کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا بعد ازاں پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :