عمران خان قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ، حمادنواز خان ٹیپو

پیر مئی 23:22

مظفرگڑھ۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری اور ایم پی اے حماد نواز خان ٹیپو نے عمران خان کے 100دن کے پلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی قوم کو یہ دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اقتدار میں آرہے ہیں حالانکہ عمران نیازی کو معلوم ہے کہ ان کی شکست کی ابتدا خیبرپختونخوا سے ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نئے ایجنڈا کے اعلان کی بجائے قوم کو ان سوالات کا جواب دیں کہ کے پی کے عوام کے لئے روزگار کے نئے مواقع کیوں پیدا نہیں کئے، ہسپتالوں کو ضروری سہولیات فراہم کیوں نہیں کیں، سینکڑوں سرکاری سکول کیوں بند کر دئیے، ان کے پانچ سال کے دوران شاہراہوں کی تعمیر کیوں نہیں کی گئی، احتساب کے ادارے کے دروازے پر تالے کیوں لگا دئیے۔ انہوں نے کہا کہ غلط بیانی، بہتان بازی اور دھوکہ دہی عمران نیازی کی عادت بن چکی ہے۔ شہباز شریف نے اگر میگا پروجیکٹ بنائے تو دوسری طرف عمران نیازی نے بھی درخت اگانے کی آڑ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے۔