ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک خاتون زخمی

پیر 21 مئی 2018 23:22

چنیوٹ۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع کوڑالہ نزد شمس ملز کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور ڈمپر کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں شاہد ولد سہارن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرا حادثہ ساڑ مراد والا کے قریب پیش آیاجہاں پر مزدا نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار خوشی محمد ولد محمد نذرموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ غفوراں بی بی شدید زخمی ہو گئی جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :