آر پی او راولپنڈی نے متعدد پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے

پیر 21 مئی 2018 23:26

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان نے متعدد پولیس اہلکاروں کے تبادلے کر دیئے ۔

(جاری ہے)

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں 02سال مکمل کرنے کے بعد ریجنل پولیس آفس رپورٹ کرنے والے اے ایس آئی محمد فیاض ،اے ایس آئی اخلاق حسین ،اے ایس آئی خالد محمود ،اے ایس آئی محمد شفیق ،اے ایس آئی محمد قاسم ، اے ایس آئی محمد عربی اور اے ایس آئی فضل کریم کو ضلع اٹک ٹرانسفر کرنے کا حکم دے دیا،جبکہ سید حسنین شاہ کا ضلع اٹک سے ضلع راولپنڈی تبادلہ کا حکم دے دیا۔