نگران وزیراعظم کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں نام مسترد کرتے ہیں‘فواد چوہدری

پیر مئی 23:26

نگران وزیراعظم کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں نام مسترد کرتے ہیں‘فواد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں نام مسترد کرتے ہیں‘آئندہ عام انتخابات میں ق لیگ سمیت کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وہ پیر کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نگران وزیراعظم کے لئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام دیئی گئے ہیں لیکن ہم نے بھی سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام تجویز کیا تھا جو ایک قد آور شخصیت ہیں۔ عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بھی اچھے نام تھے۔ تحریک انصاف کی جانب سے دیئے گئے نام زیادہ معتبر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کی کوئی تجویز کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اپنی طاقت کے بل بوتے پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔