کسٹم عملہ کیجانب سے اکبر ایکسپریس میں چھاپہ، دوران تلاشی سامان برآمد کر لیاگیا

پیر 21 مئی 2018 23:43

سکھر۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) کسٹم سکھر کے عملے نے اکبر ایکسپریس کی ایک بوگی پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر پنجاب اسمگل کی جانیوالا سامان برامد کر لیا، ڈپٹی کلیکٹر کسٹم سکھر کلیم اللہ وگن کے مطابق کسٹم سکھر کے عملہ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے روہڑی اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس کی تلاشی لی، بوگی سے گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس، ٹائر ، غیر ملکی کپڑے سمیت مختلف اشیاء برامد کی جن کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے ۔

متعلقہ عنوان :