ایس ایس پی سکھر نے قتل کیس تفتیش کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

پیر مئی 23:43

سکھر۔ 21مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے مقتل ایک فرد ممتاز کے قتل کی تفتیش کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ، پولیس اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ہدایت کی کہ واقعہ کی مکمل انکوائری کرکے ملزمان کی نشاندہی کی جائے ، ورثاء کو واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی،مقتول ممتاز کی موت کی اصل وجوہات معلوم کرنے کیلئے تشکیل دی جانے والی تین رکنی کمیٹی میں اے ایس پی سٹی سکھر محمد معروف عثمان ڈی ایس پی روہڑی حضور بخش اور ڈی ایس پی سائیٹ مختیار ساریو شامل ہیںجوو دن کے اندر جامع انکوائری رپورٹ مرتب کریگی ،مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور جامع انکوائری رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :