پاکستان کو زیتون پیدا کرنے والے اہم ملکوں میں شامل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا

چکوال کو وادی زیتون میں تبدیل کرنے کے لیے 20 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کا منصوبہ شروع کردیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 مئی 2018 23:56

پاکستان کو زیتون پیدا کرنے والے اہم ملکوں میں شامل کرنے کے منصوبہ کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2018ء) :پاکستان کو زیتون پیدا کرنے والے اہم ملکوں میں شامل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا چکوال کو وادی زیتون میں تبدیل کرنے کے لیے 20 لاکھ زیتون کے پودے لگانے کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا تقریباً 80فیصد رقبہ قابل کاشت ہے لیکن اس میں سے محض 20سے 43فیصد رقبے پر کاشت ہو رہی ہے ۔

اگر ہم باقی رقبہ کو کاشت کے قابل بنا لیں تو ہمارے زراعت کے شعبے کو وسط ملے گی اور معشیت میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو گا۔اس حوالے سے پاکستان میں زراعت کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی طرح کا ایک انقلابی اقدام حکومت پاکستان کی جانب سے حال ہی میں اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان کو زیتون پیدا کرنے والے اہم ملکوں میں شامل کرنے کے منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں زیتون کی پیداوار بڑھانے کیلئے 2015 میں چکوال کو وادی زیتون میں تبدیل کر نے کا فیصلہ کیا گیا، پروگرام کے مطابق 20 لاکھ زیتون کے پودے 5 سالوں میں مفت تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ زیتون کے پودے لگانے کے منصوبے کی کل لاگت 2 ارب 79 کروڑ روپے ہے، ان میں سے اب تک 9 لاکھ سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں۔ حکومت زیتون کی آبپاشی، کاشتکاری اور وسائل کی تیاری کے لئے 70 فیصد جب کہ ڈرپ اریگیشن سسٹم کی تنصیب کے لئے 60 فیصد رعایت فراہم دے رہی ہے۔

محکمہ زراعت نے اس حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے زیتون کے پھل کی خریداری کی تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں ۔اس اقدام کا مقصد یہ کہ کاشتکار اپنا پھل فوری بیچ سکیں اور انکو اس حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری طرف چکوال میں زیتون کے پھل سے تیل نکالنے والے فیکٹری نے بھی کام شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :