امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

منگل 22 مئی 2018 08:50

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور امریکی وزیر خزانہ کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی جنگ روکنے کا اعلان ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 1291.1 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 40 سینٹ (0.03 فیصد) کمی کے ساتھ 1290.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1288.06 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1287.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1283.30 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے جون کے لیے سودے 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1282.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :