امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ

منگل 22 مئی 2018 09:20

امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ
نیویارک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) امریکا میں سویا بین کے نرخوں میں 2 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی ساتھ تجارتی کشیدگی میں کمی کے باعث جنس کی برآمد بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے سے قبل جولائی کے لیے سودے 26 سینٹ (2.6 فیصد)اضافے کے ساتھ 10.24 ڈالر فی بشل طے پائے۔مکئی کے جولائی کے لیے سودے 2.25 سینٹ بڑھ کر 4.05 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے جولائی کے لیے سودے 7.25 سینٹ کمی کے ساتھ 5.11 ڈالر فی بشل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :