آئی پی ایل ایلیمنیٹر، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ (آج) کھیلا جائیگا

منگل مئی 09:40

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2018ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ ایلیمنیٹر میچ (آج) بدھ کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور لیگ اپنے آخری مراحل کی طرف گامزن ہے، آج لیگ کے ایلیمنیٹر کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ لیگ کا کوالیفائر ٹو میچ 25 مئی کو کھیلا جائیگا جس کے بعد لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ ہوگا اور لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔