ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے، گزشتہ پانچ تا سات سال کے دوران پھلوں کی پیداوار میں 25 تا 28 فیصد، سبزیوں کی ملکی پیداوار میں 22 فیصد کی کمی ہوئی، اسلم پاخالی

منگل 22 مئی 2018 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے اور اس وقت ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 30 فیصد پھل اور سبزیاں درآمد کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی ایف وی ای) کے چیئرمین اسلم پاخالی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث گزشتہ پانچ تا سات سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور پھلوں کی پیداوار میں 25 تا 28 فیصد جبکہ سبزیوں کی ملکی پیداوار میں 22 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس طرح قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 30 فیصد پھل اور سبزیاں درآمد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2010ء کے دوران ملکی ضروریات سے زائد پھل اور سبزیاں برآمد کئے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کی ملکی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ قیمتی زرمبادلہ کی بجت کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :